مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہیں، ٹک ٹاک کیلئے بدتمیزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے: عظمیٰ بخاری 

10:30 AM, 26 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :مسلم لیگ ن  کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہیں۔ ٹک ٹاک کیلئے میڈم سے بدتمیزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمیٰ بخاری  کاکہنا  تھا چھبیس فروری پاکستان و پنجاب کےلئے اہم دن ہے،ایسی خاتون وزیر اعلی جو سیاسی محنت و جدوجہد کے بعد ادھر پہنچیں کہ بارہ کردڑ کے صوبے کی چیف ایگزیکٹو خاتون ہے،پنجاب میں وہ لوگ جو زندگیوں میں اچھی تبدیلی چاہتے ہیں اچھا چیف ایگزیکٹو جو عوام کی بہتری کےلئے آج پنجاب کو ملنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان سے منتخب ہونے کے بعد مریم نواز روڈ میپ عوام کو دیں گے، ائیر ایمبولینس سروس پورے پاکستان میں نہیں ہوگی جو پنجاب میں ہوگی، خواتین جو بدقسمتی سے جرم کا شکار ہوتی ہیں تیزاب واقعات وغیرہ تو ایسے مریضوں کو ائیر ایمبولینس فراہم کریں گے۔مریم نواز کے خطاب کے بعد عمل پانچ منٹ کے بعد ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  مریم نواز کا خطاب خواہ مخواہ نہیں بلکہ کئی ماہ کی محنت موجود ہے،مریم نواز ماہ رمضان کا پیکج کا اعلان کریں گی وہ عزم و ارادہ ہے جو نوازشریف کی عوام سے وعدہ کیا حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے،ہم ہر روز کہہ رہے ہیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی ڈپٹی سپیکر کے بال نہیں نوچے نہ دھینگا مشتی کی ،اگر میڈم پر مثبت تنقید کریں گے تو ویلکم  کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہے اگر کوئی ٹک ٹاک کےلیے بدتمیزی کرے گا تو ہمیں سیلف ڈیفنس اور تحفظ کرنا چاہتا ہے،جو کور کمانڈر میں مال سمیٹنے گئے ان کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہوگی، کسی وزیر اعلیٰ نے وقت ہاؤس کو نہیں دیا ایک ووٹ ڈالنے سے پہلے اور آخری ووٹ تک ہاؤس میں موجود رہیں ۔ 

عظمی بخاری  کامزید کہنا تھا ہماری وزیر اعلیٰ ہر فورم پر نظر آئیں گی۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی جا رہے ہیں وہاں وہ حلف لیں گے،اسلم اقبال اگر نفری سے ڈرتے ہیں تو فرعون نہ بنتے جو زبان ہم نے بھگتی ایسے کام نہیں کرنے چاہیں جو پچھتاوہ کرنا پڑے۔میڈم مختلف وزیر اعلی ہوں گی کام کرنے کا سٹائل مختلف ہوگا۔ 

مزیدخبریں