آسٹریلین ویمن ٹیم نے چھٹی بار ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا 

11:05 PM, 26 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کیپ ٹاؤن: آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چھٹی بار ٹی 20ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ویمن ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی 74 اور ایشلیگ گارڈنر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور مریزانے کیپ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
جنوبی افریقہ کی ٹیم 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنا سکی اور یوں آسٹریلیا نے میچ 19 رنز سے جیت کر چھٹی بار ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا والورٹ 61 اور چولی ٹرایون 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم اپنی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ ٹائٹل جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ 

مزیدخبریں