اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

میلان: پاکستانی سفارتخانے سے ترکی سے اٹلی جانے والی غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور اب تک 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر اس میں 40 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 12 لاپتہ ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اطالوی حکام، میری ٹائم ایجنسیز اور کلابریا میں پاکستانی کمیونٹی اور رضا کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

مصنف کے بارے میں