کینیڈا : ٹورانٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سینئر اداکار محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی۔حادثے میں اداکار شاہد معجزاتی طور پر محفوظ رہے ۔
حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، کل رات میرا ٹورانٹو میں ایکسیڈنٹ ہوا،‘۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا۔