اسلام آباد :وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کا سالانہ جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی مزیزبہتربنانے کیلئےمؤثراقدامات یقینی بنارہےہیں، حفاظتی ٹیکوں کی رسائی 100فیصدیقینی بنانےکیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔شہریوں کوصحت کی بہتر سہولتوں تک رسائی آسان بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ، حکومت صوبائی حکومتوں سےمل کرحفاظتی ٹیکوں کی 100فیصدکوریج یقینی بنارہی ہے۔
وفاقی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام میں مزیدبہتری کی ضرورت ہے، حکومت صحت کےشعبےمیں بہتری کیلئےدن رات کام کررہی ہے ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کے صوبائی کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی ، گاوی، گیٹس فاؤنڈیشن ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندگان کی بھی اجلاس میں شر یک ہوئے ۔