امریکہ نے رو س کیخلاف لڑنے کیلئے یوکرین کو خطرناک ہتھیار فراہم کر دئیے

09:31 PM, 26 Feb, 2022

واشنگٹن:امریکہ نے یوکرین کیلئے بڑی فوجی امداد کا اعلان کر دیا ،روس یوکرین جنگ کے بعد امریکہ کی یہ پہلی بڑی امداد ہے جس میں 350 ملین ڈالر کا اضافی فوجی سازو سامان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 350 ملین ڈالر کا اضافی فوجی سازوسامان فراہم کر ے گا  تاکہ وہ روس کے بلا اشتعال حملے کا مقابلہ کر سکے۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  اس پیکج میں یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں، ہوائی جہاز اور دیگر خطرات سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے دفاعی امداد شامل ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  گزشتہ موسم خزاں میں جب روس نے اپنے مغرب نواز پڑوسی کے ساتھ سرحد پر فوجیں جمع کرنا شروع کی تھیں تب صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے فوری طور پر 60 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی۔  بعد ازاں،  دسمبر میں مزید 200 ملین ڈالر کی امداد یوکرین کو اس وقت دی گئی جب روسی دھمکیوں نے شدت اختیار کر لی تھی۔

انھوں نے مذکورہ بالا 350 ملیں ڈالر کی امداد کو تیسرا پیکیج قرار دیا جو یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں دیا جارہا ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے لیے گزشتہ ایک سال کے دوران امریکہ کی کل فوجی امداد اب ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ یوکرین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ وہ اپنی خود مختار، بہادر اور قابل فخر قوم کا دفاع کرتے ہیں۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے اس میں کوئی شق نہیں امریکہ نے روس کیخلاف خطرناک ہتھیار یوکرین پہنچائے ہونگے ،جس کے بعد یورپ میں مزید تباہی پھیل سکتی ہے ۔

مزیدخبریں