مستحق افراد کے لئے 76ویں  فری میڈیکل کیمپ  کا انعقاد

08:29 PM, 26 Feb, 2022

لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 27فروری 2022 کو کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی اور مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )گائنی سروسز ہسپتال لاہور ذچہ و بچہ اور گائنی (امراض نسواں)  سمیت دیگر ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ دوپہر 12بجے سے دوپہر 1 بجے تک کریں گے۔

ڈاکٹر سمیرا آصف بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )(ریڈیالوجی) ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، انڈس ہسپتال سبزازار لاہور فری الٹراساونڈ کے لیے دوپہر 1 سے 2 بجے تک ہوں گی۔الٹراساونڈ ڈاکٹرز کی تجویز پر ہی کیا جائے گا،کیمپ میں مریضوں میں کو مفت علاج کیساتھ ادویات بھی فری دی جائینگی ۔

 ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔ 

 فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ملک محمد اشرف بارا کی رہائش گاہ بارا سٹریٹ ہنجروال ملتان روڈ لاہور پر لگایا جاتا ہے ،فری میڈیکل بیٹھک ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں