کیف :یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کی فوج نے با ہمت طریقے سے روس کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا ،روس کی سوچی سمجھی سازش کو یوکرینی فوج نے بروقت بے نقاب کر دیا جس کی وجہ سے اب تک روس کو ٹف ٹائم دیا جا رہا ہے ۔
یوکرینی صدر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مجھے ہٹانے کا روسی منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، اُن کی افواج نے انہیں راتوں رات پکڑنے اور نئی حکومت قائم کرنے کے روسی منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے روس کے عوام سے کہا کہ وہ یوکرین پر حملے روکنے کے لیے صدر ولادی میر پیوٹن پر دباؤ ڈالیں،یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا یوکرینی فورسز اب بھی کیف اور اس کے ارد گرد اہم شہروں پر کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں،اور اُن کے ملک کو اب یورپی یونین میں شامل ہونے کا حق مل گیا ہے۔