ریاض:ایران اور سعوی عرب کےتعلقا ت بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،سعودی عرب نے ایک طویل عرصے بعد ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا اگر 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کیا جاتا ہے تو علاقائی ممالک کے خدشات کو دور کرنے کیلئے یہ نقطہ آغاز ہونا چاہیے نہ اختتامی نقطہ ،انہوں نے کہا ریاض اس موجود صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تہران کیساتھ مذاکرات کا پانچواں دور شروع کرنے کیلئے تیار ہے لیکن اس کیلئے ایران کو بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے آگے بڑھنا ہوگا ۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا مذاکرات کیلئے ایک نیا طریقہ کار طے کر لیا جائیگا ،اگر ایران خطے کے امن کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے شروع کر دے اور ان فائلوں پر پیش رفت شروع کر دے جو جوہری مذاکرات کا حصہ ہیں تو یقینی طور پر ہم ایران کیساتھ مذاکرات کا پانچواں دور شروع کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے آج بھی یمن جنگ بندی کیلئے کوئی عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے لیکن اس فضا میں بھی ہم ایران کیساتھ مذاکرات کی حمایت کر تے ہیں ۔