یوکرینی صدر کا آخری ویڈیو پیغام،امریکہ کا پول کھول دیا

06:08 PM, 26 Feb, 2022

کیف :روس کے پے در پے حملوں کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کا آخری ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آگیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے ،یوکرینی صدر نے ویڈیو پیغام میں کہا ممکن ہے یہ میراآپ سے آخری رابطہ ہو ۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے ہاتھ سے بنائی گئی ویڈیو میں کہا کہ ممکن ہے آج یا کل روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضہ کر لے اور اس ویڈیو میں شاید آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہونگے ،یوکرینی صدر نے ویڈیو پیغام میں دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج ہمارے دارالحکومت پر آج یا کل میں فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے ،جس کے بعد معلوم نہیں میری اور آپ کی دوبارہ ملاقات ہو یا نہیں ۔یوکرینی صدر نے امریکی صدر بائیڈن کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ وہ تو یوکرین کی مدد کرنے کیلئے آنے والے تھے لیکن افسوس وہ ہماری لڑائی میں مدد کرتے اُلٹا مجھے یوکرین سے بھاگنے کا راستہ بتا رہے ہیں ،انہوں نے امریکہ سے کہا مجھے بھاگنے کا راستہ نہیں لڑنے کیلئے اسلحہ دو ،ہم لڑائی لڑیں گے آخری دم تک ۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر متعدد بار یورپی ،امریکی اور نیٹو ممالک سے مدد کی اپیل کرتے رہے ہیں لیکن صرف مذمتی بیانات اور ایکا دوکا پابندیوں کے سوا عالمی برادری نے یوکرین کا کوئی ساتھ نہیں دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے روس تیسرے روز میں ہی یوکرین کے دارالحکومت تک پہنچ گئی ہے ۔

مزیدخبریں