لیاری: عمارت میں گیس گیزر پھٹ گیا ، 6 افراد زخمی

01:18 PM, 26 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی میں لیاری کے علاقے بہارکالونی  کی جامع مسجد کے قریب عمارت میں دھماکا  ہوا ہے جس کے نتیجے میں فلیٹ میں رہائش پذیر6افراد زخمی ہوگئے۔

 کے مطابق واقعہ آج  صبح لیاری کے علاقے بہار کالونی کی جامع مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں فلیٹ میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے فلیٹ میں موجود 6 افراد  زخمی ہوگئے  جن کو امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد کیلئے اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا۔

زخمیوں میں میں45 سالہ عظمی شہزاد،  40 سالہ جمیلہ سجاد، 30 سالہ فرحت شعیب،  20 سالہ ثوبیہ شہزاد ، 20 سالہ حسنین شہزاد اور حنین شہزاد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ بہار کالونی میں جامع مسجد کے قریب عمارت کی  ساتویں منزل پر پیش آیا ۔

مزیدخبریں