یوکرین میں محصور پاکستانی طلبا کو نکالنے کی کوششیں تیز

01:06 PM, 26 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: یوکرین میں محصور پاکستانی طلبا کو نکالنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نےترنوپل یوکرین کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا پلان تیار کرلیا ۔اتوار سے خصوصی پروازیں چلانے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔


دوسری جانب  پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے 35 طلبہ پولینڈ پہنچنے میں کامیاب   ہوگئے۔ کیف میں سفارتخانے میں موجود طلبہ کو ٹرین میں پولینڈ بھیجا گیا  جبکہ مزید 65 پاکستانیوں کو آج پولینڈ پہنچایا جائے گا، پاکستان کی درخواست پر پولینڈ نے 8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیئے  ہیں۔

مزیدخبریں