روس کیخلاف جنگ ، یوکرینی صدر کی فرنٹ لائنرز کیساتھ ویڈیو وائرل

12:55 PM, 26 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کیف: روس کیخلاف جنگ کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی فرنٹ لائنرز کیساتھ  ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں انہیں یوکرین کے فوجی جوانوں کیساتھ فوجی وردی پہنے کافی پیتے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ پر اطمینان انداز میں فوجی اہلکاروں سے محو گفتگو ہیں۔

https://twitter.com/jogarcia618/status/1497443480062160897?s=20&t=hdpLaWz3MSfPIHpvukjlAg

واضح رہے کہ  یوکرینی صدر  نے  ملک سے فرار ہونے کی خبروں کو بھی مسسترد کرتے ہوئے  اپنے ہاتھ سے بنائی ایک ویڈیو  میں روس کیخلاف آخر تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے  یوکرین سے نکلنے کیلئے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روس کا مقابلہ کرنے کیلئے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے ، فلائٹ کی نہیں۔

مزیدخبریں