سابق میئر  کراچی وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق میئر  کراچی وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی:  انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کے نجی اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں سابق میئر  وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔


 تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نجی اسپتال میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران  پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف سال 2015 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے۔


وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں