سارہ علی خان کی والدہ کے ساتھ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری

08:48 PM, 26 Feb, 2021

ممبئی، بھارتی اداکارہ سارہ علی خان والدہ کے ساتھ اجمیر شریف پہنچ گئیں ۔ 

بالی وڈسٹار سارہ علی خان نے والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی ۔ 

بالی وڈ اداکار و اداکارائیں اپنی دلی مرادیں پوری ہونے کیلئے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دیتےاور چادر  چڑھاتے ہیں۔اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ 

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ماں بیٹی خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر موجود ہیں اور دونوں نے ماسک لگا رکھے ہیں ۔ 

یاد رہے کہ سارہ علی خان پچھلے کچھ عرصے سے جہاں بھی جاتی ہیں اپنی والدہ کو ساتھ رکھتی ہیں چند روز قبل انہوں نے اپنی والدہ کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ میں شادی کے بعد بھی ان کے ساتھ ہی رہنا پسند کروں گی ۔ 

مزیدخبریں