پشاور زلمی کے سپیشل فین کی اسٹیڈیم آمد ،جاوید آفریدی سے ملاقات

08:27 PM, 26 Feb, 2021

کراچی: پشاور زلمی کے اسپیشل فین  امجد علی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمد ہوئی ہے۔ وھیل چئیر پر موجود فین نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ملاقات کی.

امجد علی کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی سے مل کر خوشی ہوئی۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ جاوید آفریدی نے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی.

آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ جس میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں