جدہ : بحر احمر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے جدہ میں 11 سے 20 نومبر 2021 کے دوران 10 روزہ بین الاقوامی فلمی میلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
فلم فسٹیول کے پہلے سیشن کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے۔ اس ٹیم میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے فلمی ماہرین ، پروگرامرز اور فلم بینوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
یہ ٹیم عالمی معیار کی فلمی مقابلے میں شامل کی جانے والی فلموں کی چھان بین کرکے ان کا انتخاب کریں گے۔ اس کے علاوہ فلمی میلے میں مقابلے سے باہر پیش کیے جانے کے والے دیگر پروگرامات کی بھی تیاری کریں گے۔
اس میلے میں یہ بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ فلمی صنعت میں خواتین کے کردار، ڈیجیٹل دور میں سینما کی اہمیت، نیز اسے کیسے نئے پلیٹ فارم میں ڈھالا جاسکتا ہے جیسے موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اس میلے میں ایک ایسے پروگرام کے ذریعے مملکت اور باقی دنیا کے درمیان تخلیقی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جائےگی، جس میں فلمی صنعت سے متعلق پیشہ ورانہ پروگرام، بین الاقوامی سنیما ، بہترین کلاسک ، اور معاصر عرب فلموں کی بہترین پروڈکشن کی پیش کاری بھی شامل ہے۔