گریڈ 20 تا 22 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد

07:37 PM, 26 Feb, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری افسران کی کارگردگی اور ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے  کہ کارکردگی و ڈسپلن کی روشنی میں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مستقبل میں افسران و ملازمین کو ڈی چوک پر احتجاج سے روکنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعشرت حسین کی گریڈ 20 تا 22 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں