نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بھائی یوسف پٹھان نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوسف پٹھان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ میں باقاعدہ طور پر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ میں اپنے اہل خانہ، دوستوں، مداحوں، ٹیم اور پورے ہندوستان کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ اور پیار دیا۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی آپ کی سپورٹ اور پیار کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
یوسف پٹھان نے بھارت کی جانب سے 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھل کر 810 رنز بنائے جبکہ 22 ٹی 20 میچز کھیلتے ہوئے 236 رنز جوڑے۔ 2010ءمیں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف یادگار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست 123 رنز بنا کر 316 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ وہ 2007ءمیں ٹی 20 ورلڈکپ اور 2011ءمیں ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والے بھارتی سکواڈ کا حصہ بھی تھے۔