کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹ الیکشن کےلیے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے فیصل واوڈا اورالیکشن کمیشن کو یکم مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
درخواست گزار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2018 سے اپنی دہری شہریت چھپا رکھی ہے۔اور فیصل واوڈا نے کوئی تاریخ نہیں بتائی کہ انہوں نے دوہری شہریت کب چھوڑی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی درست قراردیے تھے جسے اب سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔