پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، ہمیشہ کھیل کو انجوائے کیا: بین کٹنگ

11:05 AM, 26 Feb, 2021

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، یہاں ہمیشہ کھیل کو انجوائے کیا۔

ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ پاکستان آیا ہوں، سیکیورٹی کا کبھی کوئی مسئلہ نہیں محسوس ہوا، پاکستان میں کراؤڈ کے سامنے کھیلنا ہمیشہ انجوائے کیا۔

پلیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ ڈگ آؤٹ پر سر ویوین رچرڈز کو مس کر رہے ہیں، لیکن ان کی نیک خواہشات ساتھ ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایونٹ کی تعریف کرے ہوئے کہنا تھا کہ اس کے انتظامات نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں ہموار کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ابھی بہت گیم باقی ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہر ٹیم میں 140 کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے باؤلرز موجود ہیں، لگ رہا ہے کہ لیگ کے مقابلوں میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ بین کٹنگ آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2013ء میں سری لنکا کیخلاف اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا تھا۔

مزیدخبریں