کمالیہ کے نواحی علاقہ 738 گ ب میں 40سالہ شیطان صفت ہمسائے نے 17 سالہ گونگی بہری ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ 738 گ ب کے رہائشی نذیر احمد نے تھانہ صدر میں درخواست دی کہ اسکی 17 سالہ گونگی بہری ذہنی معذور بھانجی کلثوم گھر میں اکیلی تھی کہ ہمسائے چالیس سالہ شاہد نے اس معصوم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
زیادتی کے بعد ملزم بچی کو تشویش ناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔اس واقعہ کے بعد تھانہ صدر پولیس نے ظلم کا شکار ذہنی معذور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا اور ملزم شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
معذور بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ،جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے اس اندوھناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں 2 ٹیمیں تشکیل دے کے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔