چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 32 افراد انتقال کر گئے، این سی او سی  

10:11 AM, 26 Feb, 2021

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 32 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں وبائی مرض کے 41 ہزار 849 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1541 کیس مثبت رپورٹ ہوئے۔

صوبہ پنجاب میں عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 222، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 408 ہو چکی ہے۔ اب تک 5 لاکھ 42 ہزار 393 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔24  گھنٹےمیں 2502 مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک میں مجموعی طور پر 1558 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔24  گھنٹے میں کیسز مثبت آنے کی شرح 3.6 فیصد رہی۔ ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 285 ہو گئی ہے۔

ادھر دنیا بھر میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 25 لاکھ 19 ہزار 310 تک جا پہنچی ہے۔ وبائی مرض سے 8 کروڑ 91 لاکھ 33 ہزار 914 مریض صحتیاب 11 کروڑ 35 لاکھ 47 ہزار 81 تک جا پہنچی ہے۔

مزیدخبریں