سعودی عرب میں رمضان المبارک کی شروعات اور عیدالفطر کی پیشنگوئی

07:51 AM, 26 Feb, 2021

ریاض: سعودی عرب کے ایک ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال 13 اپریل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے جبکہ 13 مئی کو عیدالفطر ہونے کا امکان ہے۔

یہ سعودی ماہر فلکیات پروفیسر عبداللہ المسند جامعہ القصیم میں بطور استاد منسلک ہیں۔ ان کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں سال ماہ شعبان تیس روزہ ہونے کا امکان ہے۔

پروفیسر عبداللہ المسند کی جانب سے لگائے گئے حساب کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال انتیس سعبان العظیم کو چاند کے غروب ہونے کا وقت سورج سے 26 منٹ قبل ہے۔

سعودی ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ اس کے بعد تین شعبان المعظم کو صبح 5 بج کر اکتیس منٹ پر چاند اور سورج کا ملاپ ہوگا، اس کے بعد قومی امید ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ جائے گا۔ پروفیسر کے مطابق اس دن منگل کا روز اور تاریخ 13 اپریل ہوگی۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ رواں سال انتیس رمضان المبارک کے روز چاند کے غروب ہونے کا وقت سورج سے 12 منٹ قبل ہونے کا امکان ہے۔

اس کے بعد چاند اور سورج کا ملاپ رات کو 10 بجے ممکن ہو سکتا ہے لیکن چاند نظر آنے کا امکان نظر نہیں آ رہا ہے، اس لئے رمضان المبارک 30 دن کا ہو سکتا ہے۔

پروفیسر عبداللہ المسند نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں