لاہور : معروف روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کیساتھ ہی ٹینس کا ایک اور سنہری باب بند ہو گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس سٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’ووگ‘ اور ’وینیٹی فیئر‘ جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا۔
واضح رہے کہ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں۔