گریمی ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ "ڈفی" زیادتی کا شکار ہوگئیں

گریمی ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ

لندن : گریمی ایوارڈ یافتہ معروف برطانوی گلوکارہ ڈفی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈفی کا کہنا تھا کہ انہیں اس واقعے سے سنبھلنے میں کافی وقت لگ گیا۔

2008 میں مرسی نامی گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ نے مداحوں کو یقین دلایا کہ اب وہ ٹھیک اور محفوظ ہیں۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ انہیں منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور کئی روز تک اغوا رکھا گیا تاہم انہوں نے حملہ آور کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ لکھنے سے قبل انہوں نے کئی مرتبہ سوچا تاہم آخر میں اس واقعے کو شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ گلوکارہ ڈفی گریمی ایوارڈ کے علاوہ تین برٹ ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔