عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر50لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے

12:37 PM, 26 Feb, 2020

کراچی :معروف اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نےانسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

اِس سے قبل عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ماہرہ خان کے بعد ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ بنی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

ایمن خان کے بعد اِس دوڑ میں تیسرا نام پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ہے۔ دوسری جانب عائزہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو سیشن کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

عائزہ خان نے اپنی اِن تصاویر میں سے ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرا سب سے پسندیدہ شاٹ ہے۔اِس تصویر میں عائزہ خان نے اپنے سر پر نارنجی اور سفید رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے۔

مزیدخبریں