اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر اعتراض بے بنیاد ہے،کلثوم نواز پر بھی گھٹیا پروپیگنڈا کیا گیا،حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے، نواز شریف کے دل کے آپریشن کے غرض سے شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں، بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے وقت بھی گھٹیا پروپیگنڈا کیا گیا تھا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا، حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لندن میں موجودگی کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے دل کے آپریشن کے غرض سے شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔