اصل موسیقی کو زندہ رکھنا ہے تو اس کی کسی نہ کسی طرح آبیاری کرنا ہو گی ‘ حمیرا چنا

11:44 AM, 26 Feb, 2020

لاہور : نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اصل موسیقی کو زندہ رکھنا ہے تو اس کی کسی نہ کسی طرح آبیاری کرنا ہو گی اور اس کا بہترین ذریعہ موسیقی سکھانے کے اداروں کا قیام ہے ۔

نئے گلوکاروں کی بنےادی تعلےم اور تربےت کےلئے متعلقہ وزارت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی ےونےورسٹےوں مےں مےوزک کلاسز کے فوری اجراءکا اہتمام کرے جہاں سینئر گلوکاروں کے تجربے سے استفادہ کیا جائے ۔

حمیرا چنا نے کہاکہ پاکستانی گلوکاروںنے اپنی خوبصورت آوازسے پوری دنےا کو اپنے سحر مےں مبتلا رکھا ہے اور ہمیں مستقبل کے حوالے سے بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں