افغان فورسز کا اپنی ہی چوکی پر فضائی حملہ، 9 اہلکار ہلاک

10:35 PM, 26 Feb, 2019

غزنی: افغان فورسز نے فضائی کارروائی میں اپنی ہی چیک پوسٹس کو نشانہ بنا دیا۔ فضائی حملے میں 9 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے غزنی میں فورسز نے فضائی امداد کی درخواست کی تھی مگر فضائی حملے میں اپنے ہی ٹھکانے کو غلطی سے نشانہ بناڈالا۔

افغان حکام کے مطابق فضائی حملے میں نواہلکار ہلاک، تین زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع جا غوری کے گورنر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملے میں فورسز کی دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں