قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ، پاکستان کا شدید احتجاج

07:59 PM, 26 Feb, 2019

اسلام آباد :قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ، پاکستان کافضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ، احتجاجی مراسلہ قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رات کے پچھلے پہر آٹھ بھارتی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی میں بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

بھارتی طیاروں نے اپنا سامان پاکستانی حدود میں پھینک دیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کردیا ، بھارتی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا  کہ دہشتگردوں کےکیمپ کو نشانہ بنانےکا بھارتی دعویٰ بےبنیاد ہے ، بھارتی دعوؤں کا مقصد اپنےعوام  کو خوش اور انتخابی فوائد حاصل کرنا ہے۔

مزیدخبریں