اسلام آباد :قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ، پاکستان کافضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ، احتجاجی مراسلہ قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رات کے پچھلے پہر آٹھ بھارتی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی میں بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی طیاروں نے اپنا سامان پاکستانی حدود میں پھینک دیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کردیا ، بھارتی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کےکیمپ کو نشانہ بنانےکا بھارتی دعویٰ بےبنیاد ہے ، بھارتی دعوؤں کا مقصد اپنےعوام کو خوش اور انتخابی فوائد حاصل کرنا ہے۔