نیویارک: امریکہ سمیت عالمی میڈیا نے بھارت کے پاکستان پر حملے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا ،بھارت کے بیان کردہ دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کو اپنے میڈیا کے ساتھ عالمی میڈیا میں سبکی کا سامنا کر نا پڑا ہے ، عالمی میڈیا پر بھارت کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جو دعویٰ بھارت کر رہا ہے، ان ٹریننگ کیمپس کا پاکستان میں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ حملے میں کتنا نقصان ہوا؟ یہ وضاحت بھی بھارتی وزارت خارجہ نے نہیں کی۔