بھارت ،پاکستان دشمنی میں بےوقوفی اور جھوٹ کا سہارہ لیتا ہے، ترجمان پاک فوج

05:56 PM, 26 Feb, 2019

اسلام آباد: میجر جنرل آصف غور نے کہا ہے کہ بے وقوف دوست سے دانا دشمن اچھا ہوتا ہے، بھارت پاکستان دشمنی میں بھی بےوقوفی اور جھوٹ کا سہارہ لیتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بے وقوف دوست سے دانا دشمن اچھا ہوتا ہے، بھارت پاکستان دشمنی میں بھی بےوقوفی اور جھوٹ کا سہارہ لیتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا۔ بھارت آئے اور 21 منٹ پاکستان میں رہ کر دکھائے۔  بھارت کو واضح کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئے گا۔بھارت زمین پر آتا تو اس کو ویسا جواب ملتا جو ہم  نے پلان کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چند روز سے بھارت اور پاکستان کےدرمیان کشیدگی جاری ہے، رات کے وقت ہماری ٹیم معمول کی پرواز پر تھی، ریڈار پر بھارتی طیاروں کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی لیکن بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کو  عبور کیا ۔

مزیدخبریں