نئی دہلی:گزشتہ رات بھارتی فضائیہ کی پاکستانی حدود میں در اندازی کے بعد کی صورتحال پر پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہوتے جارہے ہیں۔
اسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہاپسند ذہنیت کے مالک سابق بھارتی کرکٹ وریندر سہواگ نے بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” لڑکے بہت ہی اچھا کھیلے۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے ”سدھر جاﺅورنہ سدھار دیں گے“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
وریندر سہواگ کی اس ٹویٹ سے ان کی ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ بھلے ہی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ دوستیاں رکھتے ہیں مگر پاکستان دشمنی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں اور ان کے غبارے میں ہوا کا عالم یہ ہے کہ اپنی فضائیہ کی ناکامی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی اور پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔