سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سینئر حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی ،محمد یاسین ملک اورشبیر احمد شاہ کی سرینگر میں واقع رہائش گاہوںپر چھاپے مارے ۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے صبح حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی نگین میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔ آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔
این آئی اے نے غیر قانونی طورپرنظربند جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اورجموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے۔
تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
این آئی اے نے پہلے سے جیلوں یا پولیس اسٹیشنوںمیں نظربند حریت رہنماﺅں کی رہائش پر بھی چھاپے مارے ہیں آخری اطلاعات ملنے تک دیگرحریت رہنماﺅں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔