جس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بہنوئی چلاتا ہے ،بھارتی سیکریٹری خارجہ

01:27 PM, 26 Feb, 2019

نئی دہلی : بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر جوابی کارروائی کے لیے پاکستان کے طیارے پہنچے تو بھارتی طیارے ویرانے میں اپنا پے لوڈ پھینک کر بھاگ گئے ۔

اب بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بہنوئی چلاتا ہے ۔یاد رہے کہ بھارتی میڈیا میں پہلے یہ خبریں چل رہی تھی کہ وہ کیمپ مولانا مسعود اظہر کا ہے اور اس جھوٹی سرجیکل سٹرائیک میں کئی اہم شخصیات نشانہ بنیں ۔ مگر اب سیکریٹر ی خارجہ کے بیان نے مودی کی جھوٹی پالیسی کو جنگ ہنسائی بنا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ رات دراندازی کی کوشش پاکستانی فضائیہ نے فوری طور پر ناکام بنا دی تھی ۔اور دشمن کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا ۔

مزیدخبریں