بھارتی وزارت دفاع اپنی ہی فضائیہ کی کارروائی سے لاعلم نکلی

12:08 PM, 26 Feb, 2019

نئی دہلی :بھارتی فضائیہ نے کیا کارروائی کی، ہمیں معلوم نہیں، بھارتی فضائیہ کی کارروائی پر بھارتی وزارت دفاع ہی لاعلم نکلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی کا ان کو علم نہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے مظفر آباد سیکٹر حملے پر میڈیا بریفنگ دی گئی ۔

میڈیا کے بار بار سوالات وزارت خارجہ کے سیکر یٹری' وجیے گوکھلے' اٹھ کر چلے گئے جوابات دینے سے بھی انکار کردیا ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بالاکوٹ میں ائیر فورس نے کارروائی کی ہے جس میں ائیر فورس نے جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے ،جہاں ملا یوسف اور ان کے ساتھی استاد غوری اور مسعود اظہر موجود تھے۔

مزیدخبریں