پاکستان میں بزدلانہ حملہ،بھارتی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

11:52 AM, 26 Feb, 2019

ممبئی:پاکستان کو نقصان پہنچانے کا دعویدار بھارت خود پریشانی کے عالم میں پھنس گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔انڈیکس میں 450 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ بھارتی روپے کی قدر میں 14 پیسے کی کمی رکارڈ کی گئی۔

ممبئی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان ہے جبکہ ممبئی سٹاک ایکسچینج کاسینسیکس 402 پوائنٹس کمی سے35811 ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بدحواس دشمن الٹے پاؤں بھاگ کھڑا ہوا۔

مزیدخبریں