مسلح افواج جذبہ شہادت پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کا پیکر ہیں، شہباز شریف

11:32 AM, 26 Feb, 2019

لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہہ  مسلح افواج جذبہ شہادت پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کا پیکر ہیں ، ملکی دفاع کی خاطر محاذ جنگ پر جانے کے لیے تیار ہوں ۔

بھارت نے جنگ کی تو نئی دہلی پر پاکستا ن کا پرچم لہرائیں گے ، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے خطے کو آگ میں نہ دھکیلے۔شہباز شریف نے بھارتی دراندازی  پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ کی تو نئی دہلی میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ۔

مسلح افواج جذبہ شہادت پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کا پیکر ہیں ہمیں اپنے بیٹوں اور مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے ۔

مزیدخبریں