بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی،وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

11:22 AM, 26 Feb, 2019

اسلام آباد:بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی،وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فضائیہ کی دراندازی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں وزیرخارجہ اوروزیردفاع سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جبکہ بھارتی کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی سے پیداشدہ صورت حال کا جائزہ لیاگیا ۔

خیال رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بدحواس دشمن الٹے پاؤں بھاگ کھڑا ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنر آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی بزدلانہ اور ناکام کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کے فوری حرکت میں آنے پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

مزیدخبریں