ترجمان پاک فوج کا بیان نشر کرنے پر بھارتی چینلز کو نوٹس جاری

10:45 AM, 26 Feb, 2019

نئی دہلی: بھارت کی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا جہاں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر بھارتی حکومت نے 13 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کر دیئے۔

22 فروری کی میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان سے نہ اُلجھو اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو ہر قیمت پر آخری سانس اور آخری گولی تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ اپنا دفاع اور اپنا رد عمل ہمارا حق ہے۔

بھارت کی وزارت و اطلاعات نشریات کی جانب سے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر ترنگا ٹی وی سمیت 13 چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ 20 منٹ اور 45 سیکنڈ تک بلاتعطل براہ راست نشر کر کے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزیدخبریں