اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ ناپاک حرکات پر بھارت ہوش کے ناخن لے ، بھارت پاکستان کو نہ للکارے ، پاکستانی افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے ،پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔پاکستان بھر پور جواب دینے کا حق رکھتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا بھارت میں انتخابات بی جے پی کے سر پر منڈلارہے ہیں ، بھارت انتخابات کی خاطر خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو کہتا ہوں ہوں ہمیں مت لکارو ، ہمیں بھارت کے مقاصد اور عزائم کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا بھارت کی حکمت عملی ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرے لیکن بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔
شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں ، بھارت کو کہتاہوں کہ ہمیں مت للکارو، انہوں نے کہاہے کہ قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، محافظ موجود ہیں ۔ دفتر خارجہ نےہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ، اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کر وں گا۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی طیاروں کے لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہی پاکستا ن کے جان بازوں نے پل بھر میں انہیں انٹرسیپٹ کرکے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔