سرجری سے یادداشت متاثر ہو سکتی ہے: نئی تحقیق

10:22 PM, 26 Feb, 2018

لاہور : نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرجری اور اس میں دی جانے والی بیہوشی کی دوا (اینیستھیسیا) سے انسان کی یادداشت متاثر ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق وہ افراد جو کسی قسم کی ایسی سرجری سے گزرے ہیں جس میں اینیستھیسیا استعمال ہوا ہو، وہ یادداشت سے متعلق ٹیسٹ میں دوسروں سے پیچھے ہوسکتے ہیں۔ یہ تحقیق 50 سال کی اوسط عمر کے ان افراد کے درمیان کی گئی جن میں سے کچھ افراد سرجری کے عمل سے گزرے تھے اور کچھ نہیں۔

مختلف ٹیسٹس کے دوران سرجری سے یادداشت میں جو کمی واقع ہوئی وہ ممکنہ نتائج سے کم پریشان کن نہیں تھی۔ سرجری کروانے والوں کی یادداشت میں 18 فیصد جبکہ دوسرے افراد کی یادداشت میں 10 فیصد بے اعتدالی دیکھی گئی۔

مزیدخبریں