نیویارک : برطانیہ ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والی مشہورا اداکارہ کائلی جینر نے سنیپ چیٹ کے بارے میں ٹوئٹر پر اپنی رائے پیش کی جس کی وجہ سے سنیپ چیٹ کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنیپ چیٹ کی کمپنی کو 1.3 بلین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس کی وجہ صرف ایک ٹوئٹ بنی۔واضح رہے کہ کائلی جینر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فولورز ہونے والی سلیبریٹی میں سے ایک ہیں اور ان کے مداح انہیں صرف دیکھنے کیلئے سنیپ چیٹ کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ان کے حالیہ ٹوئٹ نے سب کو مایوس کردیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تو کیا میرے علاوہ اور کوئی بھی ہے جو اب سیپ چیٹ استعمال نہیں کرتا؟البتہ انہوں نے کچھ ہی منٹوں میں اپنا یہ بیان واپس لیتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیٹ اب بھی میرا پہلا پیار ہے۔ پندرہ منٹ کے اس واقفہ میں سنیپ چیٹ اپنا 1.3 بلین کا نقصان کر بیٹھی۔
کائلی جینر کے ایک ٹوئٹ سے سنیپ چیٹ کو 1.3 بلین روپے کا نقصان
09:28 PM, 26 Feb, 2018