ہولی پر عورتوں نے مردوں کی پٹائی کر کے محبت کا اظہار کیا

09:12 PM, 26 Feb, 2018

ممبئی:  بھارت میں رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر کئی عجیب و غریب رسمیں بھی ادا  کی جاتی ہیں۔

موسم بہار کے ہندو تہوار کے موقع پر شمالی بھارت کے بارسانا کے مقام پر خواتین نے مردوں کو لاٹھیوں سے پٹائی کر کے محبت کا اظہار کیا۔ اس تہوار میں دوستی کی تجدید، قدیم روایات کو زندہ کرنے اور شر پر خیر کی فتح کی یاد میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

ہولی پر نانڈوگائوں کے مردوں نے ایسے نغمے گائے جن سے خواتین مشتعل ہوگئیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں کوڑے لیے اور مردوں پر ٹوٹ پڑیں۔ بے چارے مرد اپنے سروں کو ڈنڈوں کی ضربوں سے بچانے کے لیے سروں کو ڈھالوں سے بچایا۔  

مردوں کی پٹائی کرنے والی فارشا نامی ایک خاتون نے کہا کہ یہ سزا نہیں بلکہ یہ خواتین کا ہندو دیوتا کرشنا اور مردوں سے محبت کا اظہار ہے۔ 

مزیدخبریں