اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توہین عدالت کیس میں پیشی کے موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے پھرطنزکرڈالا۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان میٹروکنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کے حوالے سے طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کے گھر پیرنی موجود ہے۔ وہ اس سے پوچھیں کہ فیصل سبحان کہاں ہیں؟۔سابق ڈی جی ایل ڈی سے احد چیمہ سے متعلق طلال چودھری نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری ایک نیا کیس ہے ، پنجاب کی بیورو کریسی نے بہت کام کیا، کام کرنے والوں پر الزامات لگیں گے تو بیوروکریسی پریشان ہوگی۔
واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک میں عمران خان نے کہا تھا کہ ملتان میٹرو کنسٹرکشن کمپنی کا سی ای او فیصل سبحان کدھرغائب ہے؟عمران خان کا دعوٰی یہ ہے کہ فیصل سبحان کوشریف خاندان کے خلاف بیان پراغوا کیا گیا ہے
عمران خان گھر میں پیرنی سے پوچھیں فیصل سبحان کہاں ہیں؟طلال چوہدری
05:17 PM, 26 Feb, 2018