عطاء الحق قاسمی تقرری کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

03:33 PM, 26 Feb, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عطاءالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی  وی تعیناتی کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عطاء الحق قاسمی کی تقرری خلاف قانون ہوئی ہم بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے اور 27 کروڑ کس مد میں دیے گئے اس کا آڈٹ کیا جائے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف آ کر وضاحت دیں  کیا ملک میں قانون کی حکمرانی ایسے ہوتی ہے، کیا پاکستان میں بادشاہت ہے جو چاہے کرتا پھرے جبکہ امریکی صدر کے پاس کھوکھا الاٹ کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے؟۔

چیف جسٹس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے مکالمہ کیا کہ قانون میں آپ کے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں کہ وزیراعظم سمری بھیجے اور آپ منظوری دے دیں۔ اگر وزیراعظم کل زبانی دی گئی منظوری سے انکار ک ردے تو کیا ہوگا؟۔ بعد ازاں عدالت میں کیس کی مزید سماعت اب پانچ مارچ کو ہو گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں