عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت اور عمرے کے بارے مفتی عبدالقوی نے اہم انکشاف کردیا

02:33 PM, 26 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت بارے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ نکاح کی پہلے ہی شرعی حیثیت بتادی تھی ،محترم، محترمہ اور نکاح خواں خاموش ہوں تو سمجھیں نکاح ہو گیا ۔

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ غلط بیانی اسلام میں حرام ہے ، لیکن نکاح کا اعلان نہ بھی کیا جائے تو کوئی حرج نہیں جبکہ مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا کہ عمران خان اپنے نکاح پر شکرانے کے لیے جمعہ کو عمرے پر جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سربراہ پی ٹی آئی نے رواں ماہ پانچ بچوں کی ماں بشریٰ بی بی سے نکاح کیا تھا جبکہ گزشتہ شب انہوں نے اپنے ولیمے کی تقریب کا بھی سادگی سے اہتمام کیا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں