جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے متعلق قانون سازی کر لی، احسن اقبال

01:27 PM, 26 Feb, 2018

اسلام آباد: اسلام آباد میں اسپیس ٹیکنالوجی آن واٹر مینجمنٹ پر چوتھی انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ  دنیا کے تقریباً ستر فیصد رقبے پر پانی ہے۔ ہمیں ریسرچ کرنا ہو گی کہ ستر فیصد پانی کو زراعت اور ضروریات زندگی میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے دنیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پانی کی وافر دستیابی کے بغیر کوئی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا انتظام بہتر بنانا حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے اور مسائل کے حل کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔ اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کی بہتر مینجمنٹ ہو سکتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے زہر قاتل ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان پاکستان کے عوام کا پروگرام ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔ پاکستان کی کوششیں کسی ملک کو خوش کرنے کے لیے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل درآمد کا پابند ہے جبکہ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت پر پابندی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے لئے صوبوں کو پابندی کے اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور صوبائی حکومتیں وفاق کی ہدایات پر عمل درآمد کر رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں